بریکوٹ، ضلع سوات کے دیگر تحصیلوں کی طر ح تحصیل بریکوٹ کو ڈینگی مچھروں کے خلاف کے اور ائندہ خطرے کے پیش نظر لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے اقدامات شروع کردئیے۔بہت جلد یہاں پر مہم کا آغاز ہو گیا اور مختلف مکاتیب فکر لوگوں کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور ڈینگی کے خلاف اس مہم میں عوام کو شعور اجاگر کرنے اس اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لئے گھر گھر معلومات بہم معلومات فراہم کی جائے گی ۔
عوام ہمارے ساتھ اس مہم میں بھر پور ساتھ دیں کیونکہ یہ ہمارا دینی ،اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔ اس سلسلے میں سب ڈویژن بریکوٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جسمیں اسسٹنٹ کمشنر سلمان خان لودھی ،سی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان،پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ صدر انجنیئر شرافت علی ،فوکل پرسن رضا شاہ باچہ اور صحافی ریاض احمد نے شرکت کی ۔ا نہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں اس سال ڈینگی کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی کیونکہ گذشتہ سال ڈینگی نے سوات میں بڑی تباہی مچائی تھی اور ہزاروں کی تعداد میں اس موذی مرض سے لوگ متاثر ہوئے تھے ۔بہت سے لوگ موت کی منہ میں چلے گئے ۔اس سال اگر تھوڑی سی کوتاہی برتی گئی تو نقصان کا اندشیہ بہت زیادہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گھر وں میں موجود واٹرٹینکس کو اپریل کے مہنیے کے شروع میں مکمل طور پر صاف کریں اور اسے مکمل طور پر ڈھانپ رکھیں اور ٹائر وں کے دکاندار رات کو ٹائرز میں پانی نہ چھوڑے۔گملوں اور دیگر جگہوں میں صاف پانی کو نہ ٹھہرانا دیں کیونکہ یہی اصل ڈینگی مچھروں کے افزائش کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیں گے اور وہ گھر گھر جاکر پملٹس تقسیم کریں گے اور ہم علاقے کے مساجد کے امام کے ساتھ بیٹھ کر ان کا تعاون حاصل کریں گے۔اسی طرح سکول اساتذہ،طلبا اور دیگر سماجی تنظیوں کو بھی اس مہم میں شریک کیا جائے گا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی نے کہاکہ صوبائی حکومت پنجاب کی طر ح دینگی کے مکمل خاتمے کے لئے قانون سازی کرے کیونکہ بغیر قانونی سازی سے یہاں پر ڈینگی پر قابو پا نا مشکل ہو گا۔
614 total views, no views today


