سوات،ٹی ایم اے مالی خسارہ پورا کرنے میں مکمل ناکام ،سکولوں کے ڈیوٹیاں کرنے والے گاڑیوں سے بھی ٹیکس وصول کرنے لگے جبکہ جنرل بس سٹینڈ میں گاڑیوں سے بھی مقرر کردہ ٹیکس سے زائد وصولی کی جارہی ہے،بنیادی مسائل کے حل میں ناکام ٹی ایم اے غیر قانونی طریقوں سے عوام کی چمڑیاں ادھیڑ رہی ہے،ٹھیکہ ختم ہونے کے بعد ٹی ایم اے اہلکاروں کے وارے نیارے شام کے بعد بھی گاڑیوں سے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ،اس بارے میں جب سی ایم او سے رابطہ کیا گیا تو وہ بات گول کرگئے،ڈی سی سوات اور دیگر ذمہ دار حکام ٹی ایم اے میں ہونیوالے بے قاعدگیوں پر نوٹس لیں،ٹی ایم اے جو شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل میں تو مکمل طور ناکام ہے مگر اہلکار اپنے جیبوں کو بھرنے کیلئے اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر ائے ہیں ٹھیکہ ختم ہونے کے بعد ٹی ایم اے اہلکار سکولوں کے گاڑیوں کو بھی نہیں بخش رہے اور ان سے بھی ٹیکس وصول کررہے ہیں جبکہ جنرل بس سٹینڈ میں گاڑیوں سے مقرر کردہ ٹیکس سے بھی زیادہ وصولی ہورہی ہے ،مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
707 total views, no views today


