سوات، سوات کے حسین وادی کالام میں سمر فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان تھے، جنہوں نے چار روزہ رنگارنگ فیسٹیول کاافتتاح کردیا ،چار روزہ فیسٹیول وادی کالام کے دو مختلف مقامات اوشو گراونڈ اور حسین مہوڈنڈ جھیل میں منعقد ہوگی، چار روز پر مشتمل فیسٹیول میں مختلف پروگرامات منعقد کئے جائیں گے، جس میں مقامی کھیل، ارٹ، اتش بازی، موٹر سائیکل وفور بائی فور ریس شامل ہیں، جبکہ علاقائی موسیقی سمیت ملک بھر سے نامور فنکار اپنے اواز کا جادو جگائیں گے۔
836 total views, no views today
Comments


