مینگورہ،سوات پریس کلب کے چیف ارگنائزراور سینئرصحافی غلام فاروق کی ہمشیرہ بقضائے الٰہی انتقال کرگئیں،مرحومہ غلام رسول کی بہن اور عمران ایڈووکیٹ کی والدہ تھیں، مرحومہ کو گذشتہ روز سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیاگیا نمازجنازہ میں صحافیوں،وکلاء،ڈاکٹروں،سرکاری حکام ،سیاسی وسماجی شخصیات اوراہل علاقہ نے کثیرتعدادمیں شر کت کی،مرحومہ کی فاتحہ خوانی خونہ گل مسجد مینگورہ میں ہورہی ہے ۔ سوات پریس کلب کے ممبرفضل خالق خان کے بڑے بھائی اور جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر فضل واحد خان وفات پاگئے،مرحوم کی نماز جنازہ البدر مجاہدین کی مرکزی امیر بخت زمین خان اد اکی جس میں صحافیوں،وکلاء،ڈاکٹروں ،سیاسی وسماجی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیرتعدادمیں شر کت کی،مرحوم فضل غنی کے بھائی اور فضل معبود ، فضل قادر اور بابر کے ولد تھے ، فاتحہ خوانی بنگلہ دیشن امانکوٹ میلہ ڈاگ مسجد الہدیٰ مینگورہ میں ہورہی ہے ۔
716 total views, no views today


