سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں میں انیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ،گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ، پانی کی قلت کی وجہ سے عوام دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے ، محکمہ واپڈا نے مینگورہ شہر کے محلہ جات حاجی بابا، رنگ محلہ، لنڈے کس، سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ روز صبح گیارہ بجے سے بجلی بند کردی تھی اور جو انیس گھنٹوں تک بند رہی ، بجلی بندش کی وجہ سے عوام خصوصا گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا رہا، لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا تھا بعض علاقوں میں لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور تھے۔
590 total views, no views today
Comments


