اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے سبزی منڈی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 370 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے 400 اہلکاروں اور کمانڈوز نے اتوار کی علی الصبح سبزی منڈی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران 370 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے
، زیر حراست افراد میں افغان شہریوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جو پولیس کو مناسب دستاویزات فراہم نہیں کرسکے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے اسلام آباد پولیس نے بھی کچی بستیوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
614 total views, no views today
Comments


