سوات، سوات میں خواجہ آباد گراؤنڈ پر دفاع پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوا ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کرنل یا سر علی نے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کر کٹ ٹورنامنٹ ان شہداء کی یاد میں ہے جنہوں نے 65کی جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملک کادفاع کیا ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج امن کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی فروغ پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کھیلوں کے بری عادتوں سے بچ سکے ، اور ملک و قوم کا نام روش کر سکے ۔ اس موقع پر چیئرمین اصلاحی کمیٹی حاجی زبیر ، چیئرمین سوات پریس کلب رشید اقبال اور دیگر حاکم موجود تھے ، ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزر مفتی موحدا للہ نے کہا کہ ٹورنا منٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں، اور فائنل میچ 12ستمبر کو گراسی گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔
768 total views, no views today


