مینگورہ، قومی وطن پارٹی کی ذیلی تنظیم وطن پال یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی چیئرمین انوراقبال بالے نے کہاہے کہ یونین کونسل لنڈیکس ملکانان کے کئی محلوں میں ان کے تحصیل کونسلر کی کوششوں سے تمام ٹیوب ویل ویل بحال ہوئے جس سے باقاعدہ طورپرپانی کی سپلائی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں عوام کو درپیش مسائل اورپریشانی کا خاتمہ پیداہوا،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحصیل کونسلر شوکت علی نے عوامی مشکلات کے پیش نظر فوری ایکشن لیتے ہوئے کام شروع کیا اور یونین کونسل لنڈیکس ملکانان کے محلہ مکان باغ،محلہ عیسیٰ خیل،محلہ وزیرمال اوردیگر علاقوں کے ٹیوب ویلوں کو مشنری اوردیگر ضروری سامان فرہم کرکے انہیں بحال کردیا جس سے باقاعدہ طورپر پانی کی سپلائی شروع ہوچکی ہے،انہوں نے کہاکہ اہل علاقہ کے مسائل کے حل کی ذمہ داری ایم پی اے کی ہے مگر موصوف نے پانی سپلائی بحال کرنے کیلئے دس لاکھ روپے فنڈتو لیا مگر مسئلہ حل نہیں کیا جس سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا تو تحصیل کونسلر شوکت علی نے بغیر کسی معاؤضہ کے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پانی کی سپلائی بحال کردی،انہوں نے کہاکہ ایم پی اے فضل حکیم کی کارکردگی صرف اخباری بیانات اورفوٹوسیشن تک محدودہے ان کی جانب سے کسی قسم کا کوئی عملی کام سامنے نہیں آیا۔
818 total views, no views today


