سوات، یونین کونسل سیدوشریف سے منتخب ضلعی کونسلر میانگل امیرزیب شہر یار نے کہا ہے کہ سیدوشریف کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے کھیل کا میدان قائم کرنا دلی خواہش ہے،افسوس کا مقام ہے کہ پوری یونین کونسل میں ایک بھی کھیلنے کا میدان نہیں جس میں نوجوان کھلاڑی کھیل کود کرسکے،سیدوشریف کے کھلاڑیوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہے مگر ضائع ہورہی ہے،ان خیالات میانگل امیر زیب شہریار نے گزشتہ روز سیدوشریف میں کھلاڑیوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سیدوشریف کے نوجوان ہمت نہ ہارے اپنے سرگرمیوں کو جاری رکھے سیدوشریف میں کھیل کا میدان قائم کرنے کیلئے عملی جدوجہد کرونگا کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے،بہت جلد سیدو شریف کے کھلاڑیوں کو دعوت دیکر گراؤنڈ کے قیام کے بارے میں تجاویز لونگا۔
776 total views, no views today


