سوات ، گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں سات روزہ فہم قرآن وسنت کا اغاز کردیا گیا ، پہلے روز ہزاروں مرد و خواتین کی شرکت گراؤنڈ میں خواتین کے لئے پردے کی خصوصی انتظام ، کلاس تیرہ ستمبر تک جاری رہیگا درس ممتاز عالم دین شیخ القرآن مولانا محمد اسماعیل صاحب پڑھا رہے ہیں پہلے روز مولانا محمد اسماعیل نے قرآن دستور حیات کے موضوع پر درس دیتے ہوئے کہا کہ سکون و اطمینان مال دولت اور عیاشی میں نہیں بلکہ ذکر الٰہی میں ہے ، اسلام عدل و انصاف کا مذہب ہے آج کے دور میں عدالتی نظام انصاف دینے کے بجائے عوام کو ظلم کی چکی میں پیس رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل اور عدل کا نظام ہے اس میں کوئی تبدیلی اور تغیرنہیں لایا جاسکتا ، انسان کو اطمینان قرآن مجید کے علاوہ کہی اور نہیں مل سکتا لہذقرآن مجید کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل
586 total views, no views today


