سوا، سیدو شریف تھانہ کے قریب چوروں نے موٹرسائیکل لیکر رفوچکر ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق سیدو شریف تھانہ کے قریب ہی سجاد سکنہ محلہ ناصر خیل سیدو شریف کے نیا دوہزار تیرہ ماڈل ہونڈہ موٹرسائیکل ریڈ کلر ،اینجن نمبر 6680879 چیسیس نمبر 589961 نامعلوم چوروں نے چوری کر کے رفو چکر ہو گئے ،موٹر سائیکل کے مالک سجاد نے بتایا کہ ہمارا گھر تھانہ کے ساتھ ہی واقع ہے اور ہر روز میں موٹر سائیکل گھر کے ساتھ ہی کھڑی کرتا ہوں اور کل رات بارہ بجے کے قریب نامعلوم چورو ں نے موٹرسائیکل کو چوری کر دیا ،اانہون نے کہا کہ جس راستے ہر موٹر سائیکل کے ٹائروں کے نشانات ہے وہی پر تھانہ کا سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے ،پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
566 total views, no views today


