سوات، چیف اف دی ارمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا دورہ سوات، کالام فیسٹیول کے اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی، پچیس لاکھ روپے کا اعلان، امن کیلئے جدوجہد جاری رہے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے کالام فیسٹیول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف اف ارمی سٹاف نے کالام فیسٹیول کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوا ت میں امن کی بحالی اور دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پاک فوج ، پولیس او رعوام نے بے بہا قربانیاں دیں ہیں، اب کسی بھی صورت امن کی فضاء کو خراب نہیں ہونے دینگے، انہوں نے کہا کہ کالام فیسٹیول کو پوری دنیا میں دکھانے پر میڈیا کاکردار قابل تحسین ہے، انہوں نے خوبصور ت فیسٹیول منعقد کرنے پر انتظامیہ کیلئے پچیس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کردیا، اس سے قبل جب چیف اف ارمی سٹاف کالام پہنچے تو ان کا استقبال کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان،اور جی او سی میجر جنرل نادر خان نے کی ۔
498 total views, no views today


