مینگورہ، سکول استادنے وحشیانہ تشددکرکے پہلی جماعت کے بچے کا ہاتھ توڑدیا جسے فوری طبی امدادکی غرض سے ہسپتال منتقل کردیاگیا،رشتہ داروں نے استاد کیخلاف رپورٹ درج کرادی،اس حوالے سے متاثرہ بچے کے چچاعثمان نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے کے گورنمنٹ پرائمری سکول باؤڑئی میں حسن خان نامی ٹیچر نے میرے نوسالہ بھتیجے عبدالوہاب جو کہ پہلی جماعت کا طالب علم ہے پر تشددکیا اوراسے اٹھاکر زمین پر دے مارا جس کے نتیجے میں معصوم عبدالوہاب کا ایک ہاتھ ٹوٹ گیا جسے بعدازاں سیدوشریف ہسپتال کے آتھوپیڈک وارڈ میں پہنچایا جہاں پر ڈاکٹرو ں نے معائنہ اورایکسرے کرانے کے بعد تصدیق کی کہ بچے کے ایک ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے جہاں پر ہم نے بچے کا علاج معالجہ شروع کرادیا ہے،انہوں نے کہاکہ مذکورہ استادکیخلاف ہم نے رپورٹ بھی درج کرائی ہے تاہم حکومت اوردیگر اعلیٰ وذمہ دار حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمیں انصاف دلائیں۔
596 total views, no views today


