سوات، محکمہ تعلیم سوات نے ضلع بھر میں 30 سےز ائد متکب سکولوں کو دوبارہ کھول دئیے، ای ڈی او ایجوکیشن کے مطابق صوبہ میں ختم ہونے والے مکتب سکولوں میں سے سوات میں تیس سے زائد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، ای ڈی او کے مطابق جن مکتب سکولوں میں طالب علموں کی تعداد چالیس کے قریب یا اس سے زائد تھی ،ان مکتب سکولوں کو صوبائی حکومت نے بحال کردیئے ہیں، جبکہ جو باقی سکول ہیں ان کیلئے بھی لائحہ عمل تیار کررہے ہیں، صوبہ بھر میں مکتب سکولوں کی بندش کے بعد سول سوسائٹی ، والدین، اور سکول بچوں نے احتجاج شروع کردیا تھا ، جس کے بعد حکومت نے اپنے فیصلہ پر نظرثانی کردی۔
734 total views, no views today
Comments


