اسلام آباد،سوات کے شہید سینئر صحافی سراج الدین کو ان کے صحافتی خدمات پر پلر آف پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا ، تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں جرنلسٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے صحافیوں ، اینکر پرسن ، ادیبوں ، سیاستدانوں ، غیر ملکی سفیروں کی بڑی تعداد موجود تھی ، پروگرام میں سوات سے تعلق رکھنے والے شہید سینئر صحافی سراج الدین کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور حاضرین نے انکی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر شہید سراج الدین کے فرزند ہارون سراج نے اپنے والد کا پلر آف پاکستان ایوارڈ وصول کیا اور جرنلسٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا واضح رہے کہ سوات کے شہید سینئر صحافی سراج الدین کو انکی خدمات پر یہ تیسرا یوارڈ دیا گیا ہے ، صحا فی سراج الدین 29 فروری 2008 کو ڈی ایس پی جاوید اقبال کے نماز جنازہ میں خود کش دھماکے میں جام شہادت نوش کر گئے تھے ۔
544 total views, no views today


