خوازہ خیلہ ،خوازہ خیلہ بازار میں اوورلوڈنگ گاڑیاں عوام کے لئے وبال جان بن گیا ، بھری گاڑیوں سے کرش سڑکوں پر گرنے سے کسی بھی وقت حادثات رونما ہوسکتے ہیں ، انتظامیہ خاموش عرصہ دراز سے خوازہ خیلہ بازار اور گرد نواح میں ڈائنا اور ٹریکٹر ٹرالی مالکان کے اوور لوڈ نگ سے عوام تنگ آگئے ہیں ، گاڑیوں میں کرش اور بجری حد سے زیادہ لوڈ کرنے پر سڑکوں پر بکھیرتے ہے جس کے وجہ سے سڑکیں خراب ہونے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل پھسل کر حادثات رونما ہوسکتے ہیں ، علاقے کے لوگوں نے مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیاہے کہ کرش ، بجری اور اوورلوڈگاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
706 total views, no views today
Comments


