مینگورہ، قومی وطن پارٹی نے نیبراکونسل پانڑشریف آباد کے چیئرمین اقبال رحمان اوردیگربلدیاتی نمائندوں کی جانب سے روڈکیلئے چندہ مہم شروع کرنے کے فیصلے کی حمایت اور بلدیاتی نمائندوں کے شانہ بشانہ رہنے کااعلان کردیا ،اس حوالے قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے کہاہے کہ جو کام صوبائی حکومت اور ممبران اسمبلی کا ہے وہ اس سے منہ موڑ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی نمائندوں اور عوام نے روڈکی ازسرنوتعمیرومرمت کیلئے چندہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن کے ساتھ مکمل تعاؤن کریں گے،انہوں نے کہاکہ اس وقت حاجی باباچوک سے لے جامبیل پیرونہ تک سڑک کھنڈرات اورآثار قدیمہ کا منظر پیش کررہی ہے ،اس کے علاوہ شہر بھر کی سڑکیں مزید استعمال کے قابل نہیں رہیں جو حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اورممبران اسمبلی کاکام صرف فوٹوسیشن تک محدودرہ گیا ہے اوروہ عوامی مشکلات کے خاتمہ کیلئے عملی طورپر اقدامات نہیں اٹھائے رہے ہیں جس کے سبب لوگوں کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،انہوں نے کہاکہ پانڑشریف آبادکے بلدیاتی نمائندے اورعوام جب بھی روڈکی تعمیر کیلئے آوازاٹھائیں گے تو قومی وطن پارٹی ان کا بھرپوراندازمیں ساتھ دے گی۔
544 total views, no views today


