سوات ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم مروت کے ہدائت پر کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن میں تیزی جاری ہے ،30کمسن ڈرائیوروں کو موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا،کمسن ڈرائیورں کے والدین نے اسٹامپ پیپر پرڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کو واضح ہدائت لکھی تھی ،کہ ا گر میرے بیٹے نے دوبارہ ڈرائیونگ کی تو انکی خلاف قانونی کاروائی کیجائی ،اور ابھی میرے بیٹے کو رہا کرے ،ڈی پی او سوات نے والدین کے ہدائت پر رہاکردی ،اگر دوبارہ ان کمسن بیٹوں نے ڈرائیونگ کی اور گرفتار کی گئی تو انکی خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کیجائیگی ،سوات بھر میں موٹر سائیکل کی جمعہ بازار پر مکمل پابندی عائد کی گئی ،جہاں بھی جمعہ بازار لگ گیا تو موجود تمام موٹرسائیکل اور خرید وفروخت افراد کو حوالات میں بند کردیاجائیگا،جبکہ انکی خلاف مقدمہ بھی درج کیجائیگی ،لوگوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے ٹریفک پولیس نے دس ہزار پمفلٹ تقسیم کرنے کا مہم شروع کیا ہے ،یہ پمفلٹ کالج ،سکول ،اور موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ کرنیوالے لوگوں کو دی جارہی ہے ،ٹریفک پولیس کے اس کامیاب اپریشن کیوجہ سے موٹرسائیکل ٹریفک حادثات میں کمی اچکی ہے ،عوام نے بھی پولیس کے اس مشن کو کامیاب سراہا ،ٹریفک پولیس نے کمسن اور بغیر ہیلمٹ ڈرائیوروں کیخلاف ابتک چالان 907 دئیے ،سرکاری خزانہ میں 2لاکھ72ہزار 1سو جرمانہ جمع کی، ٹریفک پولیس کا یہ اپریشن اس وقت تک جاری رہگا جب تک ٹریفک نظام میں بہتری نہ آئے
681 total views, no views today


