سوات،سوات پولیس کے جانب سے کمسن موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کامیابی سے جاری،غیر لائسنس یافتہ اور کم عمر ڈرائیور شہر سے غائب،ٹریفک پولیس کے جانب سے مینگورہ شہر میں ٹریفک قوانین سے اگاہی کیلئے ڈرائیوروں میں پملٹس تقسیم کرنے کاسلسلہ جاری،مینگورہ شہر سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،کمسن ڈرائیوروں کے خلاف اپریشن کے نتیجے میں حادثات میں کمی ائیگی،والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل ہر گز نہ دیں،عوام ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں،ٹریفک انچارج شکیل خان اور ٹی او سکندر خان کا میڈیا سے گفتگو،گزشتہ روز مینگورہ شہر میں ٹریفک پولیس کے جانب سے شہر بھر میں ٹریفک قوانین سے اگاہی کیلئے ڈرائیوروں میں پملٹس تقسیم کئے گئے ،سوات میں بڑھتی ہوئے حادثات اور ٹریفک جام مسائل کیوجہ سے ضلعی پولیس سربراہ کے جانب ٹریفک پولیس کو غیر قانونی رکشوں ،کمسن و غیر لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن کا حکم دیاہے جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس نے تین دنوں کے دوران متعدد کمسن ڈرائیوروں کوحراست میں لیکر والدین سے بیان حلفی لینے کے بعد چھوڑ دئے جبکہ سینکڑوں کو چالان کرکے لاکھوں روپے جرمانہ وصول کرچکے ہیں، اپریشن کیوجہ سے شہر سے کمسن اور غیر لائسنس یافتہ ڈارئیورغائب ہوچکے ہیں،اس سلسلے میں ٹریفک انچارج شکیل خان اور ٹی او سکندر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہر قسم وسائل بروئے کار لارہے ہیں شہر میں کمسن ڈرائیوروں کو کسی بھی صورت ڈارئیونگ کے اجازت نہیں دینگے،عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ کمسن و غیر لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کے خلاف آپریشن خوش ائندمگرکالے شیشوں اور خود ساحتہ نمبر پلیٹس کے خلاف بھی ایکشن لینے کی ضرورت ہے،شہر بھر میں کالے شیشوں اور خودساختہ نمبر پلیٹس لگانے والے بے خوف و خطر گھوم رہے ہیں جس سے قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے،کئی اوباش نوجوانوں نے اپنے گاڑیوں کے فرنٹ شیشے بھی کالے کردئے ہیں جس کیوجہ سے ٹریفک پولیس کے جاری آپریشن پر اثرات پڑ رہے ہیں،ڈی پی او سوات سلیم مروت اپنے احکامات کو عملی جامہ پہنائیں،شہریوں کا اظہار خیال،سوات پولیس کے جانب سے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے مگر اپریشن پر کالے شیشوں اور خودساختہ نمبر پلیٹس کیوجہ سے اثرات پڑ رہے ہیں،زیادہ تر اوباش نوجوانوں نے اپنے گاڑیوں کے فرنٹ شیشے بھی کالے کردیئے ہیں جبکہ گاڑیوں پر عجیب و غریب نام و نمبر بھی لگا دیئے ہیں جس کیوجہ سے شہریوں میں بے چینی پھیل رہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ اوباش نوجوان قانون کو بالائے طاق رکھ کر ٹریفک قوانین کو پولیس کے سامنے سرعام توڑ رہے ہیں مگر پولیس ان اوباش نوجوانوں کے خلاف کسی بھی کارروائی دریغ کررہی ہے،شہریوں نے ضلعی پولیس سربراہ سے اپنے احکامات کوعملی جامہ دینے کی اپیل کی ہے۔
566 total views, no views today


