سوات،اہلیان خواجہ آباد،شریف آباد،پانڑ نے روڈ کی تعمیر کیلئے چندہ مہم کاآغاز کردیا،مہم میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت،سڑک کی خراب حالت کیوجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ایم پی اے سوشل میڈیا پر سڑک کی تعمیر کرچکا ہے مگر عملی طور پر کچھ نہیں،چندہ جمع کرکے سڑک کی تعمیر کرینگے،نو منتخب جنرل کونسلرعبدالوہاب کا میڈیا سے گفتگو ،گزشتہ روز اہلیان خوآجہ آباد ،پانڑ،شریف آباد کے مکینوں نے منتخب بلدیاتی ممبران کے ہمرا ہ حاجی بابا تا پانڑ روڈ کی تعمیرکیلئے چندہ مہم شروع کردیا،مہم میں علاقہ عمائدین سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی،خوآجہ آباد کا سڑک کئی سالوں سے خراب پڑا ہے اور مزید استعمال کا قابل نہیں رہا،اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کئی بار احتجاج بھی کئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی بالاخر مجبور ہوکر مقامی لوگوں نے بلدیاتی ممبران کیساتھ مل کر اپنے مدد اپ کے تحت سڑک کو چندہ سے تعمیر کرنے کیلئے مہم شروع کردی،مہم کے پہلے روز سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور انداز میں مہم میں شرکت کی،مقامی جنرل کونسلر عبدالوہاب نے میڈیا کو بتایا کہ ایم پی اے عزیز اللہ گران کی عدم توجہ کے وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے سڑک کی خستہ حالی کیوجہ سے جس مشکلات کا سامنا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے،مہم کو جاری رکھ کر اس سے جمع ہونیوالے رقم سے سڑک کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر اقبال رحمن،امیر زیب خان اور دیگر بھی موجود تھے
506 total views, no views today


