بریکوٹ،ضلع بھر کی طرح تحصیل بریکوٹ میں بھی پولیو کے خلاف مہم 17سے 19 ستمبرشروع ہو چکا ہے 17ویلیج کونسلوں کے لئے 93ٹیمیں تقریباً 30ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی ۔پولیو مہم کو کامیاب کرانے کے سلسلے میں سب ڈویژن آفس بریکوٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیر ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد فہیم خان،تحصیل ناظم گوہر ایوب ،نائب تحصیل ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان ،بریکوٹ شرقی ناظم حماد خان کے علاوہ مختلف سرکاری ادارو ں جن میں محکمہ صحت ،تعلیم ،لوکل گورنمنٹ ،ٹی ایم اے بریکوٹ کے نمائندے کثیرتعداد میں موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیرنے کہاکہ شکرالحمداللہ تحصیل بریکوٹ میں ابھی تک پولیو کی کوئی کیس آج تک رپورٹ نہیں ہوئی ہے جو کہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہاں پر پولیوکے خلاف مہم میں شریک تمام لوگ اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے نباہ رہے ہیں ۔محجھ امید ہے کہ 17سے 19ستمبر تک پولیو مہم میں بھی آپ تمام لوگ اپنی ذمہ داریاں بااحسن طریقے سرانجام دیں گے ۔اور اگر کسی نے بھی اس مہم میں کوتاہی کی اور ان کے خلاف رپورٹ موصول ہوئی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔مہم کے دوران سب ڈویژن آفس میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اور جہاں بھی کوئی مشکلات درپیش آئے تو فوری طور پر کنڑول روم سے رابطہ کریں ۔انہوں نے معاشرے کے ہر فرد سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پولیو مہم میں پولیو جیسے موزی مرض کے خلاف رائے عامہ ہموار کرے۔بعد میں تحصیل ناظم گوہر ایوب ،نائب تحصیل ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان ،بریکوٹ شرقی ناظم حماد خان نے کہاکہ اس مہم میں تمام منتخب نمائندے اس مہم میں باقاعدہ شرکت کریں گے اور علاقے کے تمام مساجد میں اعلانات کئے جائیں گے اور جہاں بھی کوئی مشکل درپیش ہویہ ہماری ذمہ داری ہوگی کہ ہم اسے بروقت ختم کریں کیونکہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے ۔
658 total views, no views today


