بریکوٹ،جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود ،جنرل سیکرٹری محمد اسحاق زائد،سیکرٹری اطلاعات شاہی نواب باچا کے علاوہ کابینہ کے دیگر عہدیداران نے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔انہوں نے کہاکہ مکہ مکرمہ کے حادثے پر جنتا غم کیا جائے وہ کم ہے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ شہداء کو جنت الفردوس نصیب کرے جبکہ زخمیوں کے صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔انہوں نے سعودی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں اور ان کی بھر پور مد د کرے ۔ جمعیت علماء اسلام تحصیل بریکوٹ کے 17ویلیج کونسلوں میں جلد تنظیم سازی کرے گی ۔مانیار میں تنظیم سازی مکمل ہوچکی ہے جبکہ پارٹی کارکن تنظیم سازی پر زیادہ توجہ دیں آنے والا دور انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام کا ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل بریکوٹ کے امیرمولانا فضل واحد نے پارٹی اجلاس میں عہدیداروں سے کیا اس موقع پر پریس سیکرٹری اسرار محمد وفائی،،جائنٹ سیکرٹری امیردوست خان کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی تنظیم سازی پر بھر پور توجہ د ی جارہی ہے پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے ویلیج کونسلوں کی سطح پر تنظیمں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔انہوں نے مفتی فرھاد کو تنظیم سازی کے حوالے سے مکمل اختیار دیا کہ وہ تحصیل بھر میں تنظیم سازی بہترین طریقے سے سرانجام دیں ۔
792 total views, no views today


