مینگورہ،سوات میں ٹیلی نارسروس ناکام،نوسروس،مسلسل بزی اوراس طرح کی دیگرصورتحال نے صارفین کو ذہنی کشمکش میں مبتلا کردیا،بیشترلوگ ٹیلی نار سے دیگر سروسزپر منتقل ہونے کیلئے پرتولنے لگے،متعلقہ حکام سے سروس میں بہتری لانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی ماہ سے مینگورہ شہر سمیت سوات بھرمیں ٹیلی نار موبائل سروس کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے ،باربار ڈائل کرنے سے نمبر نہیں ملتا اور یا مصروف ملتاہے اس کے علاوہ نمبرڈائل کرنے سے کے بعد بھی کافی دیر تک کوئی جواب ہی نہیں مل رہا ،ٹیلی نار کی اس ناقص کارکردگی نے تمام صارفین کو شدید ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا ہے جن کا کہناہے کہ انہوں نے ٹیلی نار اپنی سہولت کی خاطر لیا مگراب یہ سہولت زحمت اوروبال جان بن گئی ہے،انہوں نے دھمکی دی کہ اگر سروس میں فوری طورپر بہتری نہیں لائی گئی تو دیگر سروس پر منتقل ہونے پر مجبورہوجائیں گے۔
696 total views, no views today


