اوڈیگرام ، پاک آرمی کی طرف سے فری ائی میڈیکل کیمپ کا انقعا د کیا گیا ۔جس میں 315بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر حثیم عبداللہ ملک نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور مینگورہ بٹالین کے لیفٹینٹ کرنل علی یاسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس میڈیکل کیمپ میں آرمی کے ڈاکٹروں کے علاوہ الشفاء ٹرسٹ سے پاک آرمی کے لیفٹینٹ کرنل (ر) طارق عثمان کے ہمراہ میل اور فی میل ڈاکٹروں کی ایک بڑی ٹیم نے شرکت کی،جوکہ کل سولہ ڈاکٹرز پر مشتمل تھی۔اس میڈیکل کیمپ میں 971سے زائد آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ کیاگیا۔800سے زائد لوگوں میں مفت چشمیں دئیے گئے ، اور 856 سے زائد دیگر مریض بھی چیک کئے گئے ، اورکثیر تعداد میں فری ادوایات بھی فراہم کی گئی ۔eyes ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے اوڈیگرام کے مختلف سکولوں میں جا کر بھی آنکھوں کا معائنہ کیا ،جس میں 725 طلباء اور طالبات کا معائنہ کیاگیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں بریگیڈئیر حثیم عبداللہ ملک نے مقامی لوگوں میں راشن بھی تقسیم کیا ۔اس فری میڈیکل کیمپ میں لوگوں کی کثیر تعد اد مستفید ہوئی ، مقامی اور گردونواح کی عوام نے پاک آرمی کی اس کوشش کو سراہا۔
620 total views, no views today


