مینگورہ،اصلاحی کمیٹی نے ایک ہفتہ میں درجنوں تنازعات ختم کرکے فریقین میں راضی نامے کرادئے،مزید درخواستوں پر کام جاری ہے،یہ تنازعات بھی عنقریب نمٹائے جائیں گے،اس حوالے سے اصلاحی کمیٹی امن تنظیم کے ڈویژنل چیئرمین محمدزبیرخان نے میڈیا کو بتایا کہ ان کیلئے پولیس اسٹیشن مینگورہ میں مختص کردہ دفترمیں ان کی کمیٹی صبح سے لے کر شام تک ڈویژن کی سطح پر لوگوں کے مابین موجودجائیدادوں،رقومات اوردیگر تنازعات ختم کرکے ان میں صلح کراتی ہے،انہوں نے کہاکہ فریقین میں موجود تنازعات کی درخواستیں انہیں پولیس اور ضلعی حکام کی جانب سے ملتی ہیں جس پر ان کی کمیٹی فوری کام شروع کرکے معاملات کو بطریق احسن نمٹادیتی ہے،انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے لوگوں کو تھانوں اورکچہریوں کے چکروں سے چھٹکارہ ملا ہے اور انہیں مقامی سطح پرسستا اورفوری انصاف مل رہاہے ،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ہم نے ہزاروں کی تعدادمیں راضی نامے کئے ہیں اوراب تک کسی بھی فریق نے اس سلسلے میں کوئی شکوہ شکایت نہیں کی ہے کیونکہ ہم صلح کراتے وقت دونوں فریقین کو مکمل طورپر مطمین کردیتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد لوگوں کے مابین دشمنیاں اورتنازعات کا خاتمہ کرنا اور رضائے الٰہی کا حصول ہے اوراس مقصد کے حصول کیلئے دن رات کام کررہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں پولیس بھی کافی تعاؤن کررہی ہے ۔
614 total views, no views today


