مینگورہ ، ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان کی خصوصی ہدایت پر ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں پولیس کے کامیاب کاروائیاں ، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار ، منشیات برآمد کرلی ، سرچ اپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں میں نقد انعامات تقسیم ، تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس افیسر ازاد کی خصوصی ہدایت پر سوات ، بونیر ، شانگلہ ، دیر اپر ، دیر لوئر اور چترال میں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں درجنوں افراد گرفتار کرلئے گئے ، مختلف کاروائیوں کے دوران65 اشتہاری اور47مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا اسی طرح مختلف کاروائیوں کے دوران 10کلاشنکوف ،65 پستول ،1279کارتوس 21,چارجرز ،40 عدد سیفٹی فیوز،1 عددراکیٹ شیل ،1 عددہینڈ گرنیڈ، 200 کلوگرام بارود،5 عدد خنجر، 298.94کلو گرام چرس ، 23لیٹرشراب اور0.277 گرام ہیروئن وبرامد کرکے مقدمات درج کر دیئے ،ڈی آئی جی ازاد خان نے کہا کہ عوام کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور ہم 24گھنٹے عوام کے خد مت کے لئے حاضر ہے ، انہوں کہا کہ عوام کی تحفظ کے خاطر اس طرح کی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گے ۔
598 total views, no views today


