خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ بازار میں مختلف جگہوں پر بجلی کے تاریں انتہائی خستہ حالی کے شکار ہوچکے ہیں جو کہ زمین سے انتہائی کم فاصلہ پر لٹک رہے ہیں ، جہاں پر بڑی گاڑیاں بوسیدہ تاروں سے ٹکرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے وجہ سے روزانہ بجلی بند ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانسفارمر خرابی بھی معمول بن گیا ہے ، علاقے کے لوگوں نے واپڈا حکام سے بار بار تاروں کے ٹھیک کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے لیکن واپڈا والے کسی بڑی حادثے کا انتظا ر کررہے ہیں ، کیونکہ ابھی تک کسی نے بجلی کے تاروں کو ٹھیک کرنے میں دلچسپی نہیں لی ہے ، بازار کے دکانداروں اور مکینوں نے ایک بار پھر واپڈا حکام سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے بوسیدہ تاروں کو یکسر تبدیل کرکے مسئلے کا حل نکالا جائے اگر خدا نخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ساری ذمہ داری واپڈا حکام پر ہوگی ۔
612 total views, no views today


