سوات،سوات سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کا سامان جدہ ائرپورٹ پر غائب ہوگیا ،متاثرہ خاندان کو سامان پاکستانی دفتر پہنچانے کا کہا گیا مگر سامان غائب ہوگیا ،دو روز گذرنے کے باوجود متاثرہ خاندان کو سامان نہیں ملا جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کاسامنا ہے ،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے تعلق رکھنے والے اقبال حسین نے سعودی عرب سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کا اہلخانہ 15ستمبر کی فلائٹ نمبرای وائی 313اتحادٹریولز سے جدہ ائرپورٹ پہنچے تو ان کے چاربیگوں پر مشتمل سامان انہیں ائرپورٹ پر موجود پاکستانی دفتر پہنچانے کاکہاگیا مگر سامان غائب ہوگیا چار بیگوں پر مشتمل سامان میں ان کے خاندان کے کپڑے ،ادویات اور دیگر اہم سامان تھا مگر ائرپورٹ عملہ کی غفلت کی وجہ سے غائب ہوکر انہیں شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے ،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا سامان فراہم کرانے میں مدد کی جائے ۔
702 total views, no views today


