بریکوٹ،گورنمنٹ جہانزیب کالج سوات ایف ایس سی پری انجینئر نگ کا پوزیشن ہولڈر طالب علم کا غربت کی وجہ یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں داخلہ رہ جانے کا خدشہ ۔محنت کے بل بوتے پر یونیورسٹی میں میرٹ پر داخلہ ہوچکا ہے ۔محنت مزدری کرکے ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکا مگر اب مذید استطاعت نہیں کہ تعلیم حاصل کروں ۔ہونہار طالب علم ذاکر محمد ولد خیال محمدجس کا تعلق بریکوٹ سوات سے ہے میڈیا ہوم میں صحافیوں سے اپنی فریاد کرتے ہوئے کہاکہ میں نے میٹرک کے امتحان میں اپنے سکول کے علاوہ پورا تحصیل بریکوٹ میں اول پوزیشن حاصل کیا تھا اور اب امسال گورنمنٹ جہانزیب کالج سوات ایف ایس سی پری انجینئرنگ میں اول پوزیشن حاصل کی اور ایٹا ٹیسٹ میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے والد محترم پرائیویٹ سکول میں استاد ہیں اور اس کی تنخواہ تو گھر کے خرچے کے لئے بھی ناکافی ہوتی ہے ۔میں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ بریکوٹ بازار میں محنت مزدوری بھی کی مگر اب یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورمیں میرٹ پر داخلہ ہواہے تعلیم کے ساتھ شوق تو ہے مگر اب میرا خاندان اس قابل نہیں کہ میرے تعلیم پر مذید میرے اخراجات برداشت کریں اور اگر بروقت داخلہ فیس نہ ملا تو میرا داخلہ رہ جائے گا جوکہ میرے لئے میری زندگی کا سب سے بڑاناقابل برداشت صدمہ ہوگا انہوں نے گورنر خیبر پختون خواہ،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میرے بہترین مسقبل اور کے خاطر میرے ساتھ میرے تعلیمی اخراجات میں مدد کریں اور انشاء االلہ کامیاب ہوکر اپنے ملک کا بھر پور خدمت کروں گا۔
778 total views, no views today


