اسلام آباد: نیپرا نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 2روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظور اضافے کی منظوری دے دی۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے نیپرا سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے جنوری 2014 کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے کی یونٹ اضافے کی
منظوری دے۔
بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن(کے ای ایس سی) کے علاوہ ملک کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا جو صارفین سے آئندہ بل میں وصول کیا جائے گا۔
484 total views, no views today
Comments


