مینگورہ، پو سٹ گر یجو یٹ جہا نزیب کالج کے بی ایس کے طلبا ء کا اپنے مطالبا ت کے حق میں سوات پریس کلب کے سا منے مطا ہر ہ، طلباء نے مختلف پلے کا رڈ اور بینرز اُ ٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے مظا ہر ے سے خطا ب کرتے ہوئےطالب علم احتشام نے کہا کہ جہا نزیب کالج کا ائی ٹی بلاک،گرلز ہاسٹل جو کے عارضی طور پر سوات یو نیو رسٹی کے طلباء کو دیاگیا تھا اسے فوری طور پر کالج کے حوالے کیا جا ئے کیو نکہ کالج میں طلباء کے بڑھتے ہو ئے تعداد کے وجہ سے طلباء کو ٹا ئیم پر کلاسز لینے میں سخت مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتاہے جبکہ چھ سال پہلے سوات یو نیو رسٹی کے قیام کے وقت طے شد ہ معاہدہ جس کے تحت جہا نز یب کالج کچھ حصہ ائی ٹی بلاک ،گرلز ہا سٹل کو پا نچ سال کیلئے سوات یو نیو رسٹی کو دی گئی تھی لیکن اس معا ہدے کے اب چھ سال مکمل ہو گئے ہے اورایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے طر ف نو ٹیفیکیشن بھی جا ری ہو ئی ہے تا ہم بلڈ نگ کو کا لج کے حوالے نہیں کیا جا رہا مظا ہر ین کا کہنا تھا وزیر اعظم لیپ ٹا پ سکیم سے جہا نز یب کالج کے طلبا ء کو کیو ں محر وم رکھا جا رہا ہیں ا س سکیم کیلئے جو شرائط ہے اس پر ہما رے طلباء پورااُ ترتے ہے طلباء کا کہنا تھا کہ صو با ئی حکو مت ومقا می حکو مت کے اعلی حکا م فوری طور پر ہما ر ے جائز مطا لبا ت کو حل کر ے تا کہ کالج کے طلبا ء اپنے پڑ ھا ئی کی معیا ر کو بہتر بنا سکے جہانزیب کالج کے جلوس پریونیورسٹی نےاپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ طلباء قوم کا سرمایہ ہے اورانہیں کسی ادارے کے خلاف استعمال کرنا یا ان کے زریعے حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرنا انتہائی تشویش کی بات ہے یونیورسٹی انتظامیہ کسی پر الزام نہیں لگاتی مگر طلباء کومشتعل کرنے میں اکثر سیاسی اساتذہ کا ہاتھ ہوتاہے جو کسی بھی طور طلباء کے مستقبل کے لئے درست نہیں۔ جہانزیب کالج کا ودودیا کیمپس ایک تحریری معاہدے کے تحت یونیورسٹی کوپانج سال کے لئے ملا تھا اور یہ معاہدہ ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور چانسلرکے درمیان طے پایا تھا نہ کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ۔ مزید یہ کہ معاہدے کے تحت یونیورسٹی کی اپنی اکیڈمکس اور ایڈمنسٹریٹیوبلاکس کی تعمیر تک اس ودودیا کیمپس کے استعمال کا مجاز ہے تاہم یونیورسٹی آف سوات کی اپنی بلڈنگ کی تیاری میں چند مہینے کاکام باقی ہے اور قوی امکان ہے کے یونیورسٹی اکتوبر 2016 تک اپنے زیر تعمیر بلڈنگ میں منتقل ہوجائیگی۔ طلباء نے اپنے تقاریرکے زریعے زبردستی دفاترخالی کرنے کی جودھمکی دی ہے اگر اس سے یونیورسٹی کے املاک اور ریکارڈ کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچاتو اس کی زمہ داری براہ راست کالج انتظامیہ پرہوگی۔
756 total views, no views today


