سوات، سوات میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری، ایک اور شخص میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعداد ایک درجن ، محکمہ صحت سوات کے مطابق سیدوشریف ہسپتال میں درویش سکنہ قاضی اباد عمر 35 سال کو شدید بخار میں ہسپتال لایا گیا ، جہاں پر مختلف ٹیسٹوں کے بعد ان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد ان کو خصوصی وارڈ میں منتقل کیا گیا، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک مہینہ کے دوران ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد بارہ تک پہنچ گئی ہے، جس میں سے دس مریضوں کو علاج کے بعد فارغ کیا گیا ہے جبکہ دو مریض تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں
600 total views, no views today
Comments


