مینگورہ، ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن خیبر پختونخوا محمد رفیق خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے اور اربوں روپے تعلیم کے شعبے میں خرچ کررہی ہے جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہزاروں اساتذہ کی بھرتی بہترین کارکردگی پر پرنسپل ہیڈ مسٹریسز اور اساتذہ کو انعام کی صورت میں کروڑوں روپے تقسیم کررہی ہیں ، جدید تعلیم کے سلسلے میں اساتذہ کو کمپیوٹر اور پنسل ٹیبلٹ فراہم کی جارہی ہیں تاکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم کا حصول ممکن بنایا جاسکے ، وہ گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 سیدو شریف میں بہترین کارکردگی دکھانے والے سکولز پرنسپل ہیڈ مسٹریسز اور اساتذہ میں انعامی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کے تقریب سے خطا ب کررہے تھیں ، اس موقع پر ایک پر وقار تقریب میں ضلع سوات کے سات سکولز کے پرنسپل ہیڈ مسٹریسز کو ایک ایک لاکھ روپے جبکہ سکول سے بہتر کارکردگی دکھانی والی سات سات اساتذہ کو پچاس پچاس ہزار روہے کی چیکس دیئے دگئے ، اس موقع پر ضلع سوات کے پانچ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکولز کے اساتذہ کو پرسنل ٹیبلٹ اور کمپیوٹر بھی دئیے گئے ، اس موقع پر ضلع سوات کے گرلز سکولز کے طالبات نے انکا بھر پور استقبال کیا اور نعت ، ملی نغمہ ، قومی ترانہ اور مختلف خاکے پیش کئے گئے ، محمد رفیق خٹک نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کے باعث سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بہتر ہوچکا ہے ، بترین بلڈ نگز ، کوالیفائیڈ اساتذہ اور معیاری نصاب کے بدولت اب پرائیویٹ سکولوں پر انحصار ختم ہو چکا ہے ، کوئی ایسی سہولت نہیں جو سرکاری سکول میں دستیاب نہ ہواور عنقریب مذید بہتری سے سرکاری تعلیمی ادارے ایک بار پھر عوامی امنگوں کے ترجمان ثابت ہوں گے ، اس سال سکولوں مین بنیادی ضروریات سامان سپورٹس ، کمپیوٹر ز ، فرنیچر اور دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ کمروں ، باتھرومز ، پانی اور بجلی کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں ، اب اساتذۃ کی ذمہ داری ہیں کہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر اپنی ذمہ داری پوری کریں ، کیونکہ بہترین سکیلز اور تنخواہیں دیکر حکومت نے اساتذۃ کی قدر بڑھائی ہے جسکا واحد مقصد طالبات کی صحیح تربیت ہیں ، اس موقع پر عبدالولی خان ، حشمت علی خان ، عزیر علی اور شمیم اختر کے علاوہ محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھیں ، ڈائریکیٹر ایجوکیشن نے بہترین کارکردگی پر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول مٹہ ،گرلز ہائی سکول مدین ، گرلز ہائی سکول امانکوٹ ، گرہز ہائی سکول کوکارئی ، گرلز ہائی سکول توتانوبانڈئی ، گرلز ہائی سکول شاہدرہ اور گرلز ہائی سکول کورئے کے پرنسپل ہیڈمسٹریسز کو ایک ایک لاکھ روپے اور سکولز سے سات سات اساتذہ کو پچاس ہزار روپے کے چیکس دیئے گئے ، جبکہ ضلع سوات کے پانچ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے ستائیس اساتذہ کو انگریزی اور حساب سکھانے کیلئے ٹیبلٹ کمپیوٹر دیئے گئے ، یادرہے کہ ضلع سوات کے تمام گورنمنڑ گرلز ہائر/ ہائی او مڈل سکولز کو ایک ایک لاکھ روپے سامان سپورٹس کے خریداری کیلئے بھی دیئے گئے ہیں جبکہ تمام ہائر اور ہائی سکولز کو کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ ، پرنٹر اور سٹیبلائزر فراہم کئے گئے ہیں جبکہ فرنیچر فراہمی کیلئے بھی کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ، ڈائریکٹر محمد رفیق نے ضلع سوات کے سکولز کے طالبات اوراساتذہ کی کارکردگی پر انہیں شاباش دی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر زنانہ ضلع سوات شمیم اختر نے تقریب میں شرکت پر محمد رفیق خٹک کا شکریہ ادا کیا ۔
744 total views, no views today


