کرکٹ فیسٹول 13ستمبر سے 15 ستمبر تک مختلف ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جس کافائنل میچ 15ستمبر کو منعقد کیا گیا۔اس میں مقامی ٹیموں نے اپنی شاندار کارگردی دیکھائی،کرکٹ ٹورنامنٹ فیسٹول کا فائنل میچ تیلی گرام کی مایہ ناز ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،یہ میچ شعلہ تیلی گرا م اور شاہین تیلی گرام کے درمیان کھیلاگیا،کرکٹ ٹورنامنٹ فیسٹول کے فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد یہ فائنل میچ تیلی گرام شعلہ نے جیت لیا،اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی 315بریگیڈ ڈپٹی کمانڈر کرنل نصر نعیم تھے۔انھوں نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ،کرنل نصر نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے نوجو ان کسی سے کم نہیں اور یہاں کے بچوں میں بے انتہاء ٹیلنٹ موجود ہے ،مالاکنڈ ڈویژن یا سوات میں اس طرح کے فیسٹول کا انعقاد امن کی پہچان ہے۔
796 total views, no views today


