مینگورہ،قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ پارٹی کارکن ڈویژن بھر میں تنظیموں کے قیام کا سلسلہ تیز کرنے سمیت پارٹی پیغام کو گھر گھر اورہر فردتک پہنچانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کا ر لائیں کیونکہ دیگرپارٹیوں اور موجود ہ صوبائی حکومت سے مایوس ہونے والے لوگ ہماری پارٹی کو امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں اورہمیں حقیقی معنوں میں ان لوگوں کی دادرسی اورترجمانی کرنی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مینگورہ میں پارٹی کے ضلعی اورحلقوں کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ضلعی چیئرمین شیربہادرزادہ خان کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ پارٹی عہدیداراورکارکن تنظیمی امور،بلدیاتی انتخابات اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل کو سامنے رکھ کر پارٹی مفاداوراستحکام کیلئے دن رات ایک کرکے کام کریں کیونکہ دیگرسیاسی پارٹیوں اور صوبائی حکومت نے عوام کو مایوس کے سواکچھ نہیں دیا جس کے سبب وہ ہماری پارٹی کو امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تنظیمی ڈھانچہ مظبوط ہو جس کے تحت کارکن ایک مربوط پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کی خدمت کرنے سمیت ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کرسکے،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے کارکن آفتاب احمد خان شیر پاؤ کی قیادت میں پختون قوم کے حقوق کیلئے متحرک ہیں اوراس مقصد کیلئے ہر پلیٹ فارم سے آوازبلند کررہے ہیں جس کے نتائج بتدریج سامنے آئیں گے،اس موقع پر چیئرمین نیبراکونسل کالج کالونی محمد صدیق خان نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اجلاس سے شیر بہادرزادہ خان،رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ،ڈاکٹرجاوید،شوکت علی،سجادخان ،فضل ودودباچا،بہرام خان عثمان خیل اورپارٹی کی ذیلی تنظیم وطن پال یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی چیئرمین انوراقبال بالے عیسیٰ خیل نے بھی خطاب کیا۔
802 total views, no views today


