خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ جانو کے سیاسی سماجی شخصیت عالم خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی ، فلاح و بہبود کے نام پر ایک پروجیکٹ SRSPکام کررہی ہے جوکہ عوام کو بے وقوف بناکر پروجیکٹ کے پیسے لوگوں پر خرچ کرنے کے بجائے بڑے بڑے گاڑیوں میں گھوم پھیر کر عیاشیاں کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ، اور جو تھوڑے بہت تعمیراتی کام کررہے ہیں ان میں غیر معیار ی میٹریل استعمال کرکے اپنے جیبوں کو گرم کرنے کے لئے کوشاں ہے ، جبکہ اپنے کرپشن اور غیر معیاری کاموں کو ذمہ دار حکام سے چھپانے کیلئے ان کے ساتھ گٹھ جوڑ میں لگے رہتے ہیں ، اور اپنے غیر معیاری کاموں کو کاغذات میں صحیح دکھانے کیلئے اپنے منظور نظر ٹکینکل سٹاف رکھے ہوئے ہیں جو ہر وقت’’ سب OK‘‘ کا رپورٹ پیش کرتے ہیں ، انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی شہری SRSPکے اعلیٰ حکام سے رابطہ کریں تو وہ شکایات کو سنی ان سنی کرتے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا کہ مذکورہ پروجیکٹ کے بے ضابطگیوں پر نوٹس لے کر انکوائری مقررکی جائے ۔
666 total views, no views today


