سوات،سوات کے دو تحصیلوں کے دس یونین کونسلوں میں منعقدہ سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، سپورٹس مقابلوں میں دس یونین کونسلوں کے مختلف سکولوں کے طالبات نے حصہ لیا، بین الاقوامی ادارے برائے سپورٹس اور ترقی رائٹ ٹو پلے کے پراجیکٹ سوشل کویجن اینڈ ریریلنس ضلع سوات نے یونیسف کے زیر اہتمام تحصیل کبل اور مٹہ میں یہ ٹورنمنٹ منعقد کئے گئے ، جس میں سکول جانے اور نہ جانے والی بچیوں کیلئے یہ شاندار والی بال ٹورنمنٹ منعقد کئے گئے ، ٹورنمنٹ مختلف سکولوں کے درمیان سولہ ستمبر سے شروع ہوا جس کے فائنل مقابلے باویس ستمبر کو ہوئے ۔فائنل میچ گرلز مڈل سکول برہ بانڈی کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا ۔فائنل میچ چپریال اور بہا ہ کی ٹیموں کی درمیان ہوا جو بہاہ کی ٹیم نے جیت لیا،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای ڈی او ایجوکیشن تقریب کی مہمان خصوصی تھی، جبکہ اے ای ڈی او ، سکول ٹیچرز ، سرکاری سکولوں کی ہیڈمسٹریس، طالبات، اساتذہ کرام ، اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈپٹی ایگزیکٹیو ایجوکیشن افیسر فی میل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رائٹ ٹو پلے کا کام نہایت اچھا ہے، ا س قسم کی سرگرمیوں سے تعلیمی اداروں میں شرح خواندگی بڑھے گی ، جبکہ طالبات میں تعلیم کے حوالے سے شعور میں بھی اضافہ ہوگا، اس موقع پر رائٹ ٹو پلے کے پراجیکٹ منیجر فضل رحیم ضلعی کوارڈینیٹر ارشد حسین نے انے والے حضرات کو شکریہ ادا کیا، ایجوکیشن افیسر نے پروگرام کے اخر میں تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
700 total views, no views today


