مینگورہ،سوات کے لئے ایک اور اعزاز ، سیدو شریف سے تعلق رکھنے والے 18سالہ حمزہ خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کردیا گیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے حمزہ خان کو انڈر 19ٹیم میں شامل کردیا اور کچھ دن بعد وہ سری لنکا میں ہونے والے انڈر 19سریز میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔ حمزہ خان نے گزشتہ روز ریجنل کرکٹ کے پہلے میچ میں سو اور دوسرے میں چالیس رنز کرکے بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ سوات کرکٹ ایسوسی ایشن کے حُسین علی کا کہنا ہے کہ حمزہ خان انڈر 19میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کریں گے جس کے بعد قومی ٹیم میں اُن کی شمولیت کے واضح امکانات ہے ۔ اس سے پہلے سوات کے عمران خان جونیر کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا جو دورہ زمباوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں فاسٹ باولنگ کریں گے ۔ سوات کرکٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف فیاض ظفر نے عمران خان جونئیر اور حمزہ خان کو ٹیم میں شمولیت پر مبارک باد دی ہے اور کہا کہ آئندہ دو سالوں میں مزید سوات کے دو کھلاڑی اپنی محنت سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہوں گے۔
758 total views, no views today


