سوات،مینگورہ کے ایک اور رہائشی میں ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگیا،تعداد چودہ ہوگئی،بارہ مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا،گزشتہ روز سیدوشریف ہسپتال میں شریف آباد سے تعلق رکھنے والا پندرہ سالہ عبداللہ ولد عبدالمالک ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کو ڈینگی مریضوں کیلئے مخصوص وارڈ میں داخل کردیا گیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈینگی سے اب تک چودہ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں بارہ مریضوں کو صحت یابی کے بعدہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ دو زیر علاج ہے۔
576 total views, no views today
Comments


