سوات،زرعی یونیورسٹی پشاور کے طالب علم وقار احمد آف سیدوشریف نے کہا کہ عید کے موقع پر مسکینوں اور غریبوں کویاد رکھا جائے،مخیر افراد قربانی کے گوشت میں ایسے لوگوں کو یاد رکھے جن کے گھروں میں سالہا سال گوشت نہیں پکتا،تمام مسلمان عید کے موقع پر اپنے بغض اور دشمنیاں ختم کریں،امسال عید کے موقع پرآپریشن سے متاثرہ آفراد کو خصوصی توجہ اور یتیموں ،بیواؤں کی دل کھول کر مدد کریں،انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے بعد گندگی کو جگہ جگہ نہ پھینکا جائے بلکہ ذمہ داری کیساتھ گندگی کو ٹھکانے لگا دینا چاہیئے یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،اخر میں انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر عالم اسلام کے سربلندی،پاکستان کی سلامتی اور اسلامی ممالک کودرپیش مشکلات کے حل کیلئے خصوصی دعائیں مانگے جائیں۔
626 total views, no views today


