سوات، قومی وطن پارٹی کی جانب سے رکنیت سازی مہم جاری،ضلع بھرمیں مہم کے حوالے سے پروگراموں کا انعقادکیا جارہا ہے،اس سلسلے میں گذشتہ روز ضلعی ارگنائزررفیع الملک کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں تما م صوبائی حلقوں کے ارگنائزروں نے شرکت کی،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے رفیع الملک اورپی کے اسی کے ارگنائزرفضل رحمان نونو نے کہاکہ سوات کے صوبائی حلقہ پی کے چھیاسی پر ہونے والے ضمنی انتخابات
کیلئے دیگرسیاسی پارٹی سے رابطے کئے جائیں گے جبکہ اس سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی،انہوں نے کہاکہ کارکن زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پارٹی کا پیغام پہنچاکر انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں کیونکہ موجودہ درومیں صرف قومی وطن پارٹی ہی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو پختون قوم کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی اورمحروکی کے سواکچھ نہیں دیا ،وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے دورہ سوات سے عوام کی جتنی امیدیں وابستہ تھیں ان میں سے ایک بھی امید پوری نہیں ہوسکی کیونکہ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں سوات کی ترقی کیلئے کسی قسم کااعلان نہیں کیا اس سے قبل وزیراعظم نے بھی سوات کا دورہ کیا تھا جنہوں نے پرویزخٹک کی طرح سواتی عوام کی امیدوں پر پانی پھیردیاتھا،انہوں نے کہاکہ آئندہ دورقومی وطن پارٹی کا ہے کارکن متحدہوکر عوام رابطہ مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں،اس موقع پرشیربہادرخان،نصراللہ خان،رحیم اللہ خان،عمرزادہ،سجادخان اوردیگربھی موجود تھے۔
480 total views, no views today


