مینگورہ ،پاکستان میں جرمن سفارت خانہ کے سربراہ برائے ابلاغ و ثقافت ڈاکٹر ڈان ٹیڈن نے کہا ہے کہ سوات انتہائی خوبصورت علاقہ ہے اور یہاں پر مثالی امن قائم ہوچکا ہے ملکی و غیر ملکی سیاح یہاں کا رخ کریں ، میں بھی پہلے دفعہ سوات آیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز منگل سوات پریس کلب دورے کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،
اس موقع ان کے ہمراہ صوبیہ ناز بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ جرمنی حکومت سوات سمیت خیبر پختونخوا میں کام کررہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت میں ٹراما سنٹر قائم کرلیا ہے جس سے یہاں کے لوگ مستفید ہورہے ہیں ، میرے یہاں دورے کا مقصد یہی ہے کہ یہاں صحافیوں سمیت مختلف شعبوں میں ہماری حکومت جو کرسکتے ہیں کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے ، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ہم ٹریننگ شروع کریں گے ، تاکہ صحافیوں کو مستقبل میں چیلنجوں کے مقابلے کرنے کی صلاحیت ہو ، اس موقع پر صحافیوں کے سوالا ت کے جوابات بھی دئے گئے ، بعد میں ایس پی سی و ایس یوجے کے چیف ارگنائزر غلام فاروق ، صدر پریس کلب رشید اقبال معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
303 total views, no views today


