سوات، یونین کونسل مانکیال سے خاتوں ضلعی کونسلر ڈاکٹر فرزانہ خان نے کہا ہے کہ پچاس سے زیادہ دیہات پر مشتمل علاقہ کیلئے بی ایچ یو کا قیام عمل میں لایا جائے،علاقہ میں بنیادی مرکز صحت نہ ہونے کیوجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے،اکثر ایمرجنسی کے صورت میں مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ جاتا ہے، بی ایچ یو نہ ہونے کیوجہ سے خواتین کو جس مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ،معمولی بیماری کے صورت میں بھی علاج کیلئے کئی کلومیٹر دور جاناپڑتا ہے،حکومت کی ذمہ دار ی ہے کہ علاقہ کے عوام کو بہترین صحت کیلئے اقدامات اٹھائیں،انہوں نے مزید کہا کہ مانکیال کے مکین بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے ،اے این پی دور میں علاقہ کے ترقی کیلئے اقدماات اٹھائے گئے مگر موجودہ حکومت نے مانکیال سے انکھیں موڑ لی ہے ،اپنے علاقہ میں مسائل کے انبار دیکھ کر انتہائی افسوس ہوتا ہے،صوبائی حکومت سمیت دیگر ذمہ دار حکام مانکیال میں جلد از جلد بنیادی مرکزصحت قائم کریں تاکہ لوگوں کے مشکلات ختم ہو۔
611 total views, no views today


