مینگورہ ، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق نے کہا کہ نوجوان کے لئے کھیلوں میں حصہ لینا بے حد ضروری ہے حکومت نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کرے ، سوات میں بے حدٹیلینٹ موجود ہے ، گراسی گراؤنڈ مینگورہ سے دو کھلاڑی کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت تمام سواتی عوام کیلئے ایک اعزاز ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما قوی خان ایڈووکیٹ ، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر حسین علی ، نثار کان اور دیگر نے خطاب کیا ، اس سے قبل ٹورنامنٹ کا فائنل سوات کرکٹ کلب اور مینگورہ کاؤنٹی کے مابین کھیلا گیا جسمیں سوات کرکٹ کلب نے کا میابی حاصل کی ، انجینئر عمر فاروق نے کہا کہ دسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کی تربیت یافتہ کھلاڑی عمران خان جونیئر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہے اور انہوں نے ٹی 20 میں زمبابوے کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ اسی گراسی گراؤنڈ پر کھیلا نے والے حمزہ انڈر 19 قومی ٹیم میں شامل ہوکر سری لنکا کا دورہ کررہے ہیں ، تقریب کے آخر مین انجینئر عمر فاروق ، قوی خان ، نثار خان ، علی باچا اور دیگر نے پوزیشن ہولڈر ز کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔
589 total views, no views today


