مینگورہ ، ڈپیک (ڈی پی ای سی )کمیٹی سوات کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان منعقد ہوا ، اجلاس میں ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان ،تحصیل ناظم بابو زی اکرام خان ، ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر میں ڈاکٹر انور جمال نے 10 اکتوبر کو شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کا فرض ہے ، انہوں نے کہا دشمن کو ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنے آپ کو تیار رکھنا ہے ،انہوں نے کہا کہ سوات میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ، ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب متحد ہیں اور اس سلسلہ میں ہم پر جو بھی ذمہ داری ڈالی گئی تو قبول کرلیں گے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے کہا کہ 10 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک جاری مہم میں 435593 بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 1244 ٹمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
890 total views, no views today


