سوات، ڈسٹرکٹ پولیس افیسرسوات محمد سلیم مروت کے ہدا یت پر کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن میں تیزی کے باعث 21روز میں ٹریفک پولیس نے 365کمسن ڈرائیوروں کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ،کمسن ڈرائیوروں کے والدین نے اسٹامپ پیپر پر ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کو واضح ہدایت لکھی تھی کہ اگر میرے بیٹے نے دوبارہ ڈرائیونگ کی تو انکی خلاف قانونی کاروائی کیجائی،اور ابھی میرے بیٹے کو رہاکرے ،ڈی پی او سوات نے والدین کے ضمانت پر کمسن ڈرائیوروں کو رہاکئے ،
اگر دوبارہ ان کمسن ڈرائیوروں نے ڈرائیونگ کی تو انکی خلاف قانونی کاروائی کیجائیگی،سوات بھر میں موٹرسائیکل کی جمعہ بازار پر مکمل پابندی عائد ہوچکی ہے ،جہاں بھی جمعہ بازار لگ گیا تو موجود تمام موٹر سائیکل اور خرید و فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کاروائی کیجائیگی،کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن کو سیاسی و غیر سیاسی لوگوں کامیاب سراہا،ٹریفک پولیس نے کمسن اور بغیر ہیلمٹ ڈرائیوروں ڈرائیورں کیخلاف ابتک2619چالان دئے،سرکاری خزانہ میں 10لاکھ،7ہزار ،7سو روپے جمع کی ،ٹریفک پولیس کا یہ اپریشن اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ٹریفک نظام میں بہتری نہیں آئی،یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات محمد سلیم مروت کے ہدایت پر ٹریفک پولیس نے ٹریفک اگاہی مہم کے پمفلٹ بھی تقسیم کئی تھے،بوائز کالجوں میں لیکچر کا انتظام بھی کیا جارہا ہے ۔
292 total views, no views today


