سوات، سوا ت کے نواحی علاقہ منگلور کے گاؤں تلیگرام میں نامعلوم افراد نے پی ٹی ائی کے علاقائی صدر اور جنرل کونسلر دیلدار ولد شیر افضل کے گھر میں دستی بم پھینک دیا، جس کے پھٹنے سے جنرل کونسلر کی بہن شدید زخمی ہوگئی ، جن کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ منتقل کیا گیا ہے، منگلور پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات دو بجے کے قریب نامعلوم افراد نے گھر میں دستی بم کو تار سے باندھ کر پھینکا گیا اور تار کے سرے کو آگ لگادی ، جس سے وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، جبکہ پی ٹی ائی کے صدر اور جنرل کونسلر دیلدار خان بال بال بچ گئے ، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا اخر ی اطلاعات تک سرچ اپریشن جاری تھا اور اس میں تیس کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
678 total views, no views today


