مینگورہ ، پرورش ہوم قمبر سوات میں عید ملن کے موقع پر یتیم بچوں کے درمیان بار بی کیو کا مقابلہ ہوا۔ بچوں اور بچیوں نے 14گروپس بنائے ہوئے تھے۔ ہر گروپ کا اپنا چھوٹا سا فوڈ سٹال تھا۔ جس میں بار بی کیو کا باہمی مقابلہ کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرورش کے ڈائریکٹر محمد نعیم اللہ نے کہا کہ عید کے مسرت موقع پر ہمارے ادارے کے بچے انتہائی خوش ہیں۔ انہوں نے بار بی کیو پرورگرام کے منتظمین ’’پرورش ہوم‘‘کے سٹاف ممبرز اور بچوں کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔ پرورش کے ڈائریکٹر نے اس موقع پر آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے پروگرام میں شرکت کرکے پرورش ہوم کے بچوں اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔ محمد نعیم اللہ نے پوزیشن ہولڈرز گروپس کے لئے کیش انعامات کا اعلان بھی کیا۔
772 total views, no views today


