مینگورہ ، قومی وطن پارٹی کا اجلاس پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ کے دورہ سوات کے انتظامات کو آخر ی شکل دے دی گئی ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی وطن پارٹی کی ضلعی کابینہ کا اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت ضلعی صدر شیربہادرزادہ خان نے کی،اس موقع پر شرکاء نے پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ کے دورہ سوات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے عہدیداروں اورکارکنوں کو ہدایت دی کہ مرکزی چیئرمین کے دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر سطح پر غورکیا جائے جبکہ کارکن ان کا تایخی استقبال کرنے کیلئے بھی تیاریاں کریں،اجلاس کے دوران افضل خان حلقہ 86کو ضلعی تنظیم میں بحیثیت وائس چیئرمین مقررکیا گیا ،اجلاس میں سیکرٹری زون صدیق علی خان،رضاء اللہ خان ایڈوکیٹ،بہرام خان عثمان خیل،انوراقبال بالے اورکابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
622 total views, no views today


