سوات ، محسن سوات میانگل عبدالحق جہانزیب کی برسی کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،آج مینگورہ اور سیدوشریف کے عمائدین برسی کے حوالے سے اہم اجلاس کرینگے جس میں مینگورہ اور سیدوشریف کے عوام کو بھی دعوت دی گئی ہے اجلاس کی صدارت شاہی خاندان کے سپوت میانگل شہریار امیرزیب کرینگے،اجلاس میں برسی کے تیاریوں پر تفصیلی بات چیت کی جائیگی،میانگل شہریار امیرزیب کا کہنا ہے محسن سوات میانگل عبدالحق جہانزیب کے خدمات روز روشن کے طرح عیاں ہے،مرحوم نے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی،زندہ قومیں اپنے ہمیشہ محسنوں کو یاد رکھتی ہے،اس سلسلے میں ہم نے والی سوات کی برسی منانے کیلئے تیاریاں شروع کی ہے ، عوام اخباری بیان کو دعوت نامہ سمجھ کر برسی میں شرکت کرے،یاد رہے والی سوات کی برسی گیارہ اکتوبر کوبوقت دو بجے ودودیہ ہال سیدوشریف میں منائی جائیگی جس میں پورے ڈویژن کے عوام کثیر تعداد میں شرکت کرینگے۔
746 total views, no views today


